ضلع کرم کے بڑے شہر سدہ کا واحد کرنل شیر خان فٹ بال اسٹیڈیم پانی سے محروم ۔

  • Home
  • کھیل
  • ضلع کرم کے بڑے شہر سدہ کا واحد کرنل شیر خان فٹ بال اسٹیڈیم پانی سے محروم ۔

ضلع کرم کے بڑے شہر سدہ کا واحد کرنل شیر خان فٹ بال اسٹیڈیم پانی سے محروم ۔ لان اور گرینی کو بارش کے پانی سے سیراب کیا جا رہا ہے۔ ذمہ دران کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ واجد خان آفریدی
سدہ کرم ( نمائندہ خصوصی ) خیبرپختونخوا ضم قبائلی ضلع کرم کے بڑے تاریخی اور تجارتی شہر سدہ کا واحد کرنل شیرخان فٹ بال اسٹیڈیم اکیسویں صدی کے جدید دور میں بھی پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔ پینے کا پانی تو درکنار اسٹیڈیم کی حالت قابل رحم ہے کہ ان کی گرینی اور لان کو بارشوں کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے ۔ ارباب اختیار کو بارہا کہنے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ ان خیالات کا اظہار کرنل شیرخان فٹ بال اسٹیڈیم کے انچارج اور ایڈیشنل سپورٹس منیجر لوئر و سنٹرل کرم واجد خان آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام دیتے ہوئے ان صاحب اقتدار پر واضح کر دیا ہے کہ ان لوگوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ انہوں نے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے فنڈز ہونے کے باوجود شہر کے واحد اسٹیڈیم کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی بارشیں شروع ہو جاتی ہیں تو کھلاڑی روڈ پر بہنے والی بارشوں کے پانی کا رخ اسٹیڈیم کی طرف موڑتے ہیں تاکہ پانی اسٹیڈیم میں جمع ہوکر ہزاروں روپے سے لگایا ہوا لان سیراب ہوسکے اور ان کی گرینی بحال ہوسکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں پینے کا پانی تک نہیں ہے اور عام سہولت نہ ہونے کیوجہ سے بارش کے پانی سے کرنل شیرخان فٹ بال اسٹیڈیم کو سیراب کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے . یہاں پر ترقیاتی کام کھبی نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے لئے کوئی سالانہ ترقیاتی فنڈ رکھا گیا ہے جس سے کچھ کام کیا جاسکے ۔ یہاں ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہاں کی واحد فٹ بال اسٹیڈیم کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے.انہوں نے سابقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کروڑوں کے فنڈز ہونے کے باوجود گراؤنڈ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے زمین و آسماں کے کناروں کو ملا کر تاروں کو زمین پر لانے کی بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے نہیں تکتے تھے ، لیکن جب کامیابی ملی اور اقتدار میں آئے تو سب کچھ بھول گئے اور اسلام آباد میں بیٹھ کر آرام اور سکون سے رہنے لگے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں فوری طور پر سولر ٹیوب ویل لگایا جائے تاکہ چوبیس گھنٹے پانی میسر ہو اور آج کے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اسٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کو شروع اور جلد ازجلد پورا کیا جائے بصورتِ دیگر ہم کھلاڑی بھی اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?