اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کیخلاف وکلاکااحتجاج

  • Home
  • اداریہ
  • اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کیخلاف وکلاکااحتجاج

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کیخلاف وکلاکااحتجاج
جامعہ میں جنسی دہشتگردی نے سرشرم سے جھکادئیے،عبرتناک سزادی جائے:محمد احمدکانجو
رحیم یارخان ( کورٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی) اسلامیہ یونیورسٹی کے سانحہ کے خلاف رحیم یارخان میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلا نے احتجاج کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار محمد احمدکانجونے کہا کہ یونیورسٹی ہذا میں مبینہ طور پر جنسی دہشت گردی کا واقعہ ہے اس نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ڈسٹرکٹ بار اس کی پر زور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے والے ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے، تعلیمی اداروں میں بڑھتی منشیات ودیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں حکرانوں واداروں کے سربراہان کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ایسے واقعات ملک میں اعلی تعلیم سے محروم رکھنے کی سازش ہے اسلامیہ یونیورسٹی اپنا تاریخی واسلامی تشخص برقرار رکھتی ہے ایسے مدرسہ علمی ادارے میں ملوث لوگوں کہ عبرت ناک سزا دی جائے،اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری رئیس نیاز چاچڑ،سابق نائب صدر راجہ عبدالصمدخالد،اختر خان،رئیس عثمان،ملک تاج محمد،طاہر خان سمیت دیگر وکلاء موجود تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?