بغیرتصدیق وتحقیق ہزاروں نازیباوڈیوزکاڈھنڈورا پیٹاگیا:آل پارٹیزکانفرنس

  • Home
  • اداریہ
  • بغیرتصدیق وتحقیق ہزاروں نازیباوڈیوزکاڈھنڈورا پیٹاگیا:آل پارٹیزکانفرنس

پولیس ،سوشل میڈیانے ہیجان پھیلاکر مقدس ادارہ بدنام کیا،یونیورسٹی بچاؤتحریک چلائینگے:تابش الوری، اسرارحسین،مفتی کاشف

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) جماعت اسلامی بہاولپور کی زیراہتمام اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملات پرآل پارٹیزکانفرنس کاانعقاد ،اے پی سی میں سیاسی ‘مذہبی جماعتوں اورسول سوسائٹی سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افرد نے شرکت کی۔ آل پارٹیزکانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا ۔خطاب کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوارپی پی 254 سیدذیشان اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہ کاتقدس ہمارے لئے بہت اہم ہے ،بغیرتصدیق وتحقیق ہزاروں نازیباوڈیوزکاڈھنڈورا پیٹا گیا اوریہ غلط تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں غلط کام کئےجاتےہیں اور سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپاکردیاگیا چندکالی بھیڑوں نے ادارے کوبدنام کرنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی جبکہ بہت سی چیزیں حقیقت میں نظرنہیں آرہیں۔ ‘ہم ان تمام معاملات کی شدیدمذمت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل پر غیرجانبدار کمیشن بنایاجائے جس میں سول سوسائٹی سے بھی خواتین سمیت نمائندہ افرادکوشامل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بھی کمی کوتاہیاں ہوئی ہیں یونیورسٹی انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اپنے اللے تللے اوراخراجات کے لئے فیسوں میں بے تحاشا اورناقابل برداشت اضافہ کردیاگیا رہائشی علاقوں کوکمرشل بنادیاگیا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام خرابیوں کی جڑ سمسٹرسسٹم ‘مخلوط نظام تعلیم ہے ہمارامطالبہ ہے کہ پرانے امتحانی نظام کوبحال کیاجائے یونیورسٹی کے ماتھے پرلگے داغ کوہم نے دھوناہے سکینڈل میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف بلاامتیازکاروائی کرتے ہوئے بے نقاب کیاجائے ہماراعزم ہے کہ ہم اپنے وسیب کاتحفظ کریں سیدتابش الوری نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی اس علاقہ کی ثقافت تہذیب اور تاریخ ہے چندشرپسندعناصرنے اپنے مفادات کی خاطر اس کورسوائی کاہدف بنادیا نظام تعلیم کوبدنام کرنے کیلئے بہت بڑاطوفان کھڑاکردیاگیا جبکہ حقیقی واقعا ت سے ہم سب لاعلم ہیں عریاں وڈیوز کاڈھنڈورا پیٹ کر بہاولپورکے باوقار ادارہ کوبدنام کردیاگیا ان تمام واقعات کے پیچھے ہمیں بہت بڑی سازش کی بو آرہی ہے، ان تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے،امیرجماعت اسلامی بہاول پور وامیدوار پی پی 253 نصراللہ خان ناصرنے خطاب میںکہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی ہمارے ماتھے کاجھومرہے گذشتہ ماہ ہونے والے سانحہ میں پورے ملک کوافسردہ کردیاہے چندگھناونے کرداروں اپنے مذموم مقاصد کے لئے ایساکرداراداکیا کہ جس سے ہمارے سرشرم سے جھک گئے۔ سیداسرارحسین صدرمرکزی انجمن تاجران بہاولپور نے کہا کہ پولیس ،سوشل میڈیانے ہیجان پھیلاکرہمارے مقدس ادارہ کوبدنام کیا اس پریونیورسٹی بچاؤتحریک چلائیں گے۔ سوشل میڈیاکوکنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی ناظم تنظیم المدارس مفتی کاشف نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے ادارے کوبدنام کرکے ہمارے وسیب کابہت بڑانقصان کیاگیاہے یہ پورے سسٹم اورملک کی بدنامی ہے ملک امتیازچنڑ سٹی صدر پی پی پی بہاول پورنے کہاکہ گذشتہ ادوار میں اسلامیہ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت اورانتظامی طورپرہونے والے چھوٹے موٹے واقعات کونظراندازکرنے سے موجودہ سانحہ آئی یوبی کی راہ ہموار ہوئی اورکرپشن کے ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں اورہمارے زمہ داران کے ضمیربھی مردہ ہوچکے ہیں جب تک یہ معاملہ کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچے گا ہم احتجاج جاری رکھے گے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری یسین صدیقی نے کہا کہ یہ یہودوہنودکی سازش ہے کہ ہمارے پاکیزہ معاشرہ کوخراب کیاجائے اس تمام برائیوں کی جڑ مخلوط تعلیمی نظام ہے دینی کاموں میں بلاوجہ روڑے اٹکائےجاتے ہیں ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل میجر(ر)زاہدحسین نے کہاکہ اس ادارہ کے تقدس کوہم نے بچانااوربحال کرناہے فوج سے نکالے گئے شخص کو دوبارہ بھرتی کرنایونیورسٹی کے کردارپرسوالیہ نشان ہے جمعیت علماء اسلام (س)ضلع بہاول پورکے امیر قاری راشدمحمودانصاری نے کہاکہ علم کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتاہم اپنے اداروں کی ناموس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جے یوآئی (ف)کے رہنما صفدرشہبازراجپوت نے کہاکہ ہمارے اداروں میں باہرسے آنے والے افسران ریکارڈ لوٹ مارکرتے ہیں مطلوب احمدسعیدی صوبائی صدرمنہاج القران، اے پی سی سے جے یوپی کے پیرذوالفقارنقشبندی،ٹی ایل پی کے اخترعلی ساگر،پرائیوٹ سکول کے ضلعی صدر حامدسعید، جنرل سیکریٹری عدنان فیصل،نشاط احمدصدروکلاء ونگ تحریک مہناج القران ‘ ریاض حسین شاہ جوائنٹ سیکریٹری انجمن حسینیہ بہاول پور،شاہدحسن چوہدری صدرکیمسٹ ایسوسی ایشن، سیدیاقوت عباس ‘ قاری محمداسلم ایڈووکیٹ، مولاناحبیب اللہ ‘ سیدعمرفاروق جمعیت اہلحدیث بہاولپور نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?