ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو فرائض میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے:جاویدڈومکی

  • Home
  • میگزین
  • ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو فرائض میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے:جاویدڈومکی
پیرامیڈیکل

ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کیا گیا

ہرنائی (نامہ نگار, پیرامیڈیکل)ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سید علی کاسی ،اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر چیمہ ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر مظفر مری، ڈی ایس ایم،پی پی ایچ آئی قاہر خان اور خزانہ آفیسر یوسف علی و دیگرنےشرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر محمدجاوید ڈومکی نے کہا کہ حفظان صحت اور شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں محکمہ صحت کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو اپنے فرائض کی انجام .دہی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے

کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا. کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر عملدرامد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے. کہ صحت کے شعبے سے متعلق خدمات سرانجام دینے والے. تمام اداروں اور یونٹس کو سہولیات کی فراہمی ممکن بناکر شہریوں کو ریلیف دیں۔ اور انکے مشکلات دور کیے جاسکیں۔ جس کیلیے محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو ہسپتال اور دور افتادہ علاقوں بی ایچ یوز کے مفت طبی سہولیات و ادویات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اور ہر طبی سینٹر میں باقاعدہ ڈاکٹرز و دیگر عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے مزید کہا. کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کو چوکس رہنا چاہیے۔ پیرامیڈیکل

آج کا اخبار

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?