غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے :ڈپٹی کمشنرزیارت

  • Home
  • پاکستان
  • غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے :ڈپٹی کمشنرزیارت
غیر حاضر ملازمین

زیارت (نامہ نگار،غیر حاضر ملازمین)۔ ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب زادہ نجیب اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد حنیف نورزئی ،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر۔ زبیر احمد پانیزئی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر داؤد ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی ڈاکٹر عرفان الدین شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت کو محکمہ صحت زیارت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے۔ اور ڈسٹرکٹ زیارت میں صحت کے شعبے کو مزید فعال بنانے کے لیے۔ اقدامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے۔ محکمہ صحت کے تمام سٹاف کو مکمل طور پر ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی تساہل کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں کہا کہ صحت کے شعبےکو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے۔

صحت کے شعبےکو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا:رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے ادا کریں اوراپنے جائے تعیناتی پر موجود رہے اپنے سپورٹنگ اسٹاف کو حاضر کریں محکمہ صحت کا کوبھی ڈاکٹر یا اہکار غیر حاضر ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں عوام کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

غریب اور لاچار مریضوں کے علاج پر مکمل توجہ دی جائے تاکہ عوام کو صحت کے حوالے سے مکمل ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا ضلع زیارت کے تمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے عوام کو طبی سہولیات کے حوالے سے شکایت کا موقع نہ دیا جائے عوامی شکایات پر کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں صحت کے شعبے سمیت مفاد عامہ کے سلسلے میں بھر پور اقدامات کیے جائیں گے ۔

آج کا اخبار

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?