منشیات کے اڈوں ،فیکٹریوں کیخلاف جلد کاروائی کی جائیگی :ڈپٹی کمشنر لورالائی

  • Home
  • پاکستان
  • منشیات کے اڈوں ،فیکٹریوں کیخلاف جلد کاروائی کی جائیگی :ڈپٹی کمشنر لورالائی
ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(محمودبلوچ )۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم سے انکے دفتر میں 4جماعتی اتحاد لورالائی کی وفد نے ملاقات کی۔ جن میں پشتونخوا کے مصطفیٰ کمال عوامی نیشنل پارٹی کے منظور کا کڑ۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے اسفندیار کا کڑ ودیگر شریک تھے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو نادرا کے مسائل شہر میں چوری ڈکیتی منشیات،ذخیرہ اندوزی ،امن وامان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم نے کہاہے کہ۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو تمام معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے۔ انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے۔ اور معاشرتی مسائل کا مناسب حل نکالنے کے لیے عوامی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو تمام معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے:سجاداسلم

ان اقدامات کے بغیر تعلیم،صحت اور ترقی کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز کے خصوصی احکامات پر۔ ضلع میں موجود تمام منشیات کے اڈوں اور فیکٹریوں کے خلاف بہت جلد جبکہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور صحت افزاء ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مگر یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر درپیش مسائل کا مناسب حل ممکن نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بہت جلد کاروائی کا آغاز کریں گے۔ اور اسی طر ح نادرہ کے مسائل پر بہت جلد ایک کلی کچہری لگائیں گے۔ تک نادرہ میں پائے جانیوالی مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

آج کا اخبار

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?