
بیلہ ( رپورٹ : نصراللہ لاسی/نمائندہ خصوصی ،لسبیلہ پجارو)۔ لسبیلہ پولیس کی بڑی کارروائی ،پجارو گاڑی سے17 کلو آئس برآمد کر کے۔ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لسبیلہ کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم نے۔ پولیس افسروں کیساتھ اوتھل پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس میںمیڈیا کو بتایا۔ کہ پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران کوئٹہ سے آنیوالی پجاروکو زیرو پوائنٹ پر روک لیا۔ اور اس کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی 17 کلو گرام آئس برآمد کرلی ۔ دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی اور منشیات بھی قبضے میں لے لی –
پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ سے آنیوالی پجاروکو زیرو پوائنٹ پر روکا
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ کم و بیش چھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے – کیپٹن نوید عالم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پکڑے جانے والے ملزمان کا تعلق لسبیلہ سے ہے جو سہولت کار لگتے ہیں ، فی الوقت ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے تاہم اس سلسلے میں دو تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو سپلائی چین کو دیکھیں گی اور اس طرح دیگر ملزمان تک بھی پہنچا جا سکے گا – انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی قلات ڈویژن کی جانب سے ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی ہدایات پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومتی اور انتظامی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔
Leave a Comment