محسن نقوی کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات

  • Home
  • ملتان
  • محسن نقوی کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات
محسن نقوی

ملتان ( خصوصی رپورٹر)۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی۔ 32 پولیس شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے۔ اور شہداء کی فیملیز سے پلاٹ کی ملکیتی اور ٹرانسفر فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ۔ سرحدوں اور ہمارے گھروں کی حفاظت کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں رہتے ہیں -زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں -انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں –

پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی بیخ کنی کے لئے بڑی دلیری کا مظاہرہ کیا- محسن نقوی نے شہداء کی فیملیز کو دلاسہ دیا -آئی جی پولیس نے پنجاب پولیس کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اقدامات پر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا-صوبائی وزیر اوقاف اظفر عل ناصر، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، کمشنر ملتان، آر پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے -ملتان کے کمشنر، آرپی او، سی پی او، ڈی سی اور ڈی جی ایم ڈی اے بھی تقریب میں موجودتھے۔

پنجابی کلچر

اس پودے کے پھل کا ایک اور اہم استعمال اس کا اچار بنانا ہے۔ ہمارے ہریانوی اور پنجابی کلچر میں اس کے ٹینڈ اچار میں ڈالے جاتے تھے. جو آم کے اچار کا ذائقہ بھی دو چند کر دیتے تھے. اچار میں ان کے استعمال سے اچار زودہضم ہو جاتا تھا۔ آج کل ہماری جدید ثقافت میں پلنے والی نئی نسل اس پودے کی اہمیت اورافادیت سے نابلد ہوتی جارہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زمینیں قابل کا شدت بنانے کئے لوگ دیگر درختوں اور جنگی جھاڑیوں کے ساتھ کبر یا کریل کے اس پودے کو بھی تلف کر رہے ہیں. اور اب یہ پورہ بہت کم جگہوں پر دیکھے کو مل رہا ہے۔

میں نے اپنے کھیت میں اس پودے کی جھاڑی لگا کر اسے تراش خراش کے ذریعے جھاڑی سے ایک خوبصورت کنولی والے چھوٹے درخت کی شکل میں بدلنے کا ارادہ کیا ہے جبکہ میں اپنے کھیت میں ایک بوٹنی کیل چارٹ میں معدوم ہونے والے بہت سے انکا کر انہیں اپنی ثقافت میں زندہ رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہوں ۔

آج کا اخبار

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?