ٹھیکیداروں نے سب رجسٹرارسٹی کے بھائی سے ملکر وثیقہ نویسوں کاگینگ بنالیا

  • Home
  • ملتان
  • ٹھیکیداروں نے سب رجسٹرارسٹی کے بھائی سے ملکر وثیقہ نویسوں کاگینگ بنالیا
وثیقہ نویسوں

ملتان (بیٹھک انوسٹی گیشن سیل)۔ رجسڑی برانچ ملتان سٹی استاد سید ذیشان شاہ اور شاگرد وارث بلوچ نامی ٹھیکیداروں نے۔ سب رجسٹرار کے بھائی محمد عارف کے بھائی سےملکر وثیقہ نویسوں کا گروپ تیار کر لیا۔ درجن سے زائد ٹیکس غبن میں شریک وثیقہ نویسوں کی جعلی ٹیکس رسیدوں کے استعمال کیوجہ سے۔ پوری مارکیٹ میں میرٹ پر کام کرنیوالے وثیقہ نویسوں کے گھروں پر بھوک ناچنے لگی ۔ ذرائع کیمطابق استاد سید ذیشان شاہ اور شاگرد وارث بلوچ کے نام سے مشہور زمانہ۔ جوڑی نے گزشتہ کئی سالوں سے وثیقہ نویس مارکیٹ میں ایک درجن سے زائد۔ ایسے وثیقہ نویسوں گروہ تیار کیا ہے جو جعل سازی میں کمال رکھتا ہے۔

رجسڑی برانچ ملتان سٹی استاد سید ذیشان شاہ اور شاگرد وارث بلوچ نامی ٹھیکیداروںکی سب رجسٹرارکے بھائی عارف سےملی بھگت

یہ گینگ بنیادی طور پر سید ذیشان شاہ اور وارث بلوچ نے تیار کیا تھا۔ لیکن جب بھی ذیشان شاہ اور وارث بلوچ کے متبادل ٹھیکیدار آئے تو۔ جعلسازی میں مہارت رکھنے والا انہی سے ہاتھ ملا لیتاہے ۔ جعلی ٹیکس رسیدیں استعمال کرنیوالے اس گینگ کے نوجوان وثیقہ نویس کروڑوں روپےکےگھروں اور۔ قیمتی گاڑیاں رکھتا ہے گزشتہ پانچ سالوں ات مچا رکھی ہے سائلین کو کم مالیت کے رجسڑی کا جھانسہ دیکر گین ٹیکس ، ایڈوانس ٹیکس ، سٹمپ ڈیوٹی اور کارپوریشن ٹیکس کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچا چکا ہے ایک درجن سے زائد وثیقہ نویس پر مشتمل یہ گینگ بورڈ آف ریونیو کے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ٹیکس سٹاف ،ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران اور اہلکاروں کے اخراجات کنٹرول بھی جعلی ٹیکس رسیدوں کے استعمال کرنے کے پورا کرتا ہے۔

درجن بھروثیقہ نویسوں کی جعلی ٹیکس رسیدوں کے استعمال سےمارکیٹ میں میرٹ پر کام کرنیوالے وثیقہ نویسوں کے گھربھوک کاناچ

ذرائع کے مطابق اب سید ذیشان شاہ اور وارث بلوچ نے ایک دفعہ پھر اسی گینگ سے رابطے جوڑ لئے ہیں اور دھڑا دھڑ ٹیکس غبن کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کم ٹیکس کی لالچ میں مبتلا اراضی خریداروں کو کم مالیت کی رجسڑی کروانے جعلی ٹیکس رسیدوں تھما دی جاتیں شہریوں کو اسکا پتہ تک نہیں چلتا جعلی ٹیکس رسیدوں کے استعمال سے میرٹ پر کام کرنے والے وثیقہ نویسوں کے لئے روزی روٹی کمانے کا ذریعہ بند ہوتا جا رہا ہے۔

اور نوبت فاقوں تک ان پہنچی ہے ایک وثیقہ نویس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا جعلی ٹیکس رسیدوں استعمال کرنے والے گینگ اس حد تک آگے چلا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں بھی ان کے خلاف موصول ہونے والی شکایت غائب کروا دیں جاتیں ہیں ذرائع کے مطابق سید ذیشان شاہ اور وارث کے خلاف ایک حساس ادارے میں رپورٹ تیار کرنا شروع کر رکھی ہے جبکہ سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ اور انکے بھائی محمد عارف کے حوالے سے تفصیلات بھی مرتب کر لیں ہیں جو متعلقہ حکام کو روانہ کیں جائیں گئیں۔

آج کا اخبار

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?