
بجلی کے بلوں میں ہر ہفتے اضافہ عام لوگوں کی پورے مہینے کی آمدنی ہڑپ کر رہا ہے
خانیوال(بیٹھک رپورٹ). ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ملک آفتاب عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ. مہنگائی کا جن قابو کیے بغیر عوام کو ریلیف دینے کے سارے دعوے . نعرے کھوکھلے ہیں بجلی کے بلوں میں ہر ہفتے اضافہ عام لوگوں کی پورے مہینے کی آمدنی ہڑپ کر رہا ہے. بجلی چوری پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے. وہ اپنے چیمبر میں چوہدری مہتاب یوسف ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے.
سیاسی استحکام پیدا کر کے ہی معاشی استحکام پیدا کیا جا سکتا ہے آئین کے مطابق ملک میں بروقت صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک لے جانے اور سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث مافیا کسی رعایت کا حق دار نہیں معاشی استحکام کے لیے سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار کو سختی سے روکنا ہو آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر کے ہی ملک و قوم آگے بڑھ سکتے ہیں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر کے لوٹے گئے قومی وسائل کی وصولی کو یقینی بنایا جائے وکلاء نے ملک آفتاب عباس ایڈووکیٹ کو زیارت مقدس مقامات سے واپسی پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
پنجابی کلچر
اس پودے کے پھل کا ایک اور اہم استعمال اس کا اچار بنانا ہے۔ ہمارے ہریانوی اور پنجابی کلچر میں اس کے ٹینڈ اچار میں ڈالے جاتے تھے. جو آم کے اچار کا ذائقہ بھی دو چند کر دیتے تھے. اچار میں ان کے استعمال سے اچار زودہضم ہو جاتا تھا۔ آج کل ہماری جدید ثقافت میں پلنے والی نئی نسل اس پودے کی اہمیت اورافادیت سے نابلد ہوتی جارہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زمینیں قابل کا شدت بنانے کئے لوگ دیگر درختوں اور جنگی جھاڑیوں کے ساتھ کبر یا کریل کے اس پودے کو بھی تلف کر رہے ہیں. اور اب یہ پورہ بہت کم جگہوں پر دیکھے کو مل رہا ہے۔
Leave a Comment