امت مسلمہ اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے:خاور شفقت بھٹہ

  • Home
  • ملتان
  • امت مسلمہ اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے:خاور شفقت بھٹہ
امت مسلمہ

حسینیت ؑ کے نقش قدم پر چل کرصیہونی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں: طالب حسین پرواز

ملتان ( خبرنگار,امت مسلمہ). تحفظ عزاداری امام حسین ؑ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پروازنے کہا ہے کہ . حسینیت ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ہی ہم صیہونی قوتوں کا نہ صرف مقابلہ کرسکتے. ہیں بلکہ کشمیر، فلسطین سمیت دیگر مظلوم طبقات کوآزاد کراسکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ آپس کے تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ ہاشمی کالونی سے. شب شہادت حضرت امام حسن مجتبےٰ کے سلسلے میں برآمد ہونے والے شبہیہ تابوت وماتمی جلوس میں شریک. عزاداروں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا

اس موقع پر لائسنسدار سید ظفر عباس زیدی،سید فخر زیدی،سید فراست عباس زیدی، سید اطہر عباس زیدی، سید حسین زیدی، سید حسنین زیدی، اصغر علی قریشی ہاشمی، فیاض خان، عباس علی قریشی ہاشمی ودیگرموجودتھے. خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے. جہاں سے ہمیشہ اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دنیا بھر میں جاتا ہے. انشاء اللہ حسب روایت یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا کیونکہ. تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد یک جان و یک قالب ہیں. ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا. اختتام کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو بھی سراہا اور ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان اور استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعا کی۔

آج کا اخبار

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?