“مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی کا انعام دیا”
وزیراعلیٰ پنجاب ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں، 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی ہیرو ارشد ندیم کے گاؤں پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دینے ان کے آبائی گاؤں 101 پنڈارا پہنچ گئیں۔
آدھے گھنٹے کے انتظار کے بعد مریم نواز نے نواز کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور ایک گاڑی کا انعام دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا نمبر ارشد نے جو اولمپکس میں سیکور کیا ہے وہ الاٹ کیا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم اوران کی فیملی سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو کی والدہ کو گلے لگا کر مبارک باد دی ۔
مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،۔
ارشد ندیم پر ہمیں بہت فخر ہے ، ارشد ندیم جیسے کھلاڑی ہماری قوم کا سرمایہ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں