“ایران اسرائیل پر حملے کی تیاری میں؟ برطانوی میڈیا اور امریکی اطلاعات”
برطانوی میڈیا کے مطابق ایران آئندہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایران آئندہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے حکام کا خیال ہے کہ اب اسرائیل پر حملہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
تیشا باو آج رات سے کل تک منایا جائے گا، تیشا باؤ 12 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست کو ختم ہو گی۔
تیشا باؤ پریہودی پہلے اور دوسرے ہیکل کی تباہی کا سوگ مناتے ہیں۔
امریکا کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ ہوسکتا ہے۔
امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل پر ہونے والے ایک بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہوگا۔
جان کربی نے کہا امریکا خطے میں طیارہ بردار بحری جہاز اور گائیڈڈ میزائلوں سے لیس آبدوز بھی تعینات کررہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں