“بہاولنگر میں بجلی کے زیادہ بل کی وجہ سے خودکشی: عوامی پریشانی اور حکومت کی کاروائیاں”
بجلی کے زیادہ بل کی وجہ سے سبزی فروش نے خودکشی کرلی۔
بہاولنگر میں غریب سبزی فروش نے ہزاروں روپے بجلی کا بل آنے پر خودکشی کر لی۔
بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے بجلی کے زیادہ بل کے باعث خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سبزی فروخت کرتا تھا، بجلی کا بل 17 روپے آتا تھا۔ ہزار تو وہ پریشان ہو گیا۔
والد کا کہنا تھا بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی، کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بل آنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اور اس معاملے پر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا ۔
جس کا اختتام حکومت کے ساتھ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کے معاہدے پر ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں