“امریکہ: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں”

“امریکی وزیر خارجہ کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل”

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں: امریکہ
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ’’کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں‘‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوویگیلنٹ سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا –
غزہ میں فائرنگ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلینکن نے اسرائیل کی سلامتی کی ضرورت پر زور دیا۔
سینیئر حزب اللہ کمانڈر فواد شکر اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی اور جنگ کے وسعت اختیار کرنے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک دن پہلے گیلنٹ نے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن سے خطے کی صورتِ حال کے بارے میں بات کی۔
صدر جو بائیڈن نے 31 مئی کو تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی ۔
اس کے بعد سے واشنگٹن اور علاقائی ثالثین نے غزہ میں یرغمالیوں کے لیے جنگ بندی معاہدہ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں مسلسل رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں