“ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب کی سیاسی جماعتوں سے اپیل”
ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کو سیریس ہونا پڑے گا،۔
ورنہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کا نقصان ہوگا، سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ تمام تحفظات کے باوجود یہ چاہتی ہے کہ یہ حکومت چلے، بلاول بھٹو نے کل سولر سسٹم بانٹنا شروع نہیں کیے، بہت پہلے کہا تھا کہ سولر سسٹم عوام کو دیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کوئی بھی سو فیصد ٹھیک نہیں ہے۔
ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، ضرورت یہ ہے کہ سیاستدان اپنی نالائقی کو ٹھیک کریں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اسمبلیوں میں ایسی ترامیم کریں کہ بار بار الیکشن نہ کروانے پڑیں۔
بار بار الیکشن کروانے سے عوام کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں