لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں موسلادھار بارش: 44 سالہ ریکارڈ اور حالیہ بارشوں کی تفصیلات

لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
صبح 9 بجے تک ایئرپورٹ کے علاقے میں 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اور دو ہفتے قبل تاج پورہ میں 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ نشتر ٹاون میں 282 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 232، پانی والا تالاب میں 226 ملی میٹر، جوہرٹاون میں 222 ملی میٹر، تاج پورہ اور سمن آباد میں 220 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح لاہور کے قرطبہ چوک 218 ملی میٹر، ناخدا میں 217 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 215 ملی میٹر اور گلشن راوی میں 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہورمیں بارش کےدوران مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔
نشاط کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جبکہ گھجومتہ میں گھرکی چھت گرنےسے ایک بچی جاں بحق اور 5 افرادزخمی ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں