پاکستانی ہائی کمیشن نے راہول گاندھی کو آم کی پیٹیز کا تحفہ دیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے راہول گاندھی کو آم کی پیٹیز دی: تفصیلات”

پاکستانی ہائی کمیشن نے راہول گاندھی کو آم کی پیٹیز کا تحفہ دیا۔
دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت 7 بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو آم تحفے میں دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے سفارتی تعلقات کے باعث راجے سبھا کے رکن اسمبلی کپل سبل کو آموں کا تھیلا بھی بھجوایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کانگرس رہنما ششی تھرور، سماج وادی پارلیمنٹرین محب اللہ ندوی، ایس پی پارلیمانی ضیاء الرحمان بارگ ،غازی پور کے ایم پی افضل انصاری اور کیرانہ سے ایس پی پارلیمنٹیرین اقراء حسن کو بھی آموں کی پیٹیاں تحفے میں بھیجی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا نے کہا ہے آموں کی پیٹیوں کے تحفے کے بعد یونین منسٹر کی جانب سے راہول گاندھی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں