اسحاق ڈار کا برطانیہ کا دورہ، اہم سرکاری ملاقاتیں شیڈول
اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بدھ کو برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچے اور ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
نائب وزیراعظم برطانوی ہم منصب انجیلا رینر اور وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کریں گے۔
اسحاق ڈار کی سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات طے ہے جبکہ وہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں