این اے 171 ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ
این اے 171 ضمنی انتخاب، انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ 12 ستمبر کو ہو گی
این اے 171 رحیم یارخان 3 میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اب پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی ۔
رحیم یارخان کے حلقہ این اے 171رحیم یارخان 3 میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا وقت 12 بجے ختم ہو گیا ہے۔
حلقہ میں سات امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم طاہر رشیدالدین اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسان مصطفی ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔
حلقہ میں پولنگ 12 ستمبر کو پولنگ ہوگی جبکہ حلقہ میں کل 5 لاکھ 26 ہزار 9 سو 73 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
جن میں مرد ووٹرز 2لاکھ 88ہزار113 اور خواتین ووٹرز 2لاکھ 38ہزار 860 ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ کے انتقال پر یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں