“یوکرین کی فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کا 650 میزائل سسٹم کا اعلان”
برطانیہ کا 650 نئے میزائل سسٹم یوکرین بھیجنے کا اعلان
یوکرینی فضائی دفاع کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ نے 650 نئے میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ لائٹ ویٹ ملٹی رول میزائل (ایل ایم ایم) سسٹم کی پہلی کھیپ اس سال کے آخر تک یوکرین روانہ کی جائے گی۔
یوکرین کو 162 ملین پاؤنڈ (213 ملین ڈالر) کے پیکیج کا باضابطہ اعلان برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی یوکرین کے مغربی اتحادیوں کے اجلاس میں کریں گے۔
برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری نئی حکومت کے یوکرین کی حمایت بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں