شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو تیزی سے آگے بڑھتے”مریم نواز

پاکستان کو نقصان: سیاسی مخالفت کا دشمنی میں بدلنا

شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی سے آگے بڑھتے،مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزراء، پارلیمانی اور انتظامی سیکرٹریز نے ملاقات کی۔
جس کے دوران انہوں نے محکمانہ میٹنگ میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو بھی مدعو کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
،4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی اور 40 سالہ ترقی کو 4 سال میں تباہ وبرباد کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی سے آگے بڑھتے۔
ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں جو محنت ہوئی، وہ چند سال میں تباہ کردی گئی۔
، اب ہم نے محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں