امریکی ریاست جارجیا: ہائی اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، متعدد ہلاکتیں
امریکی ریاست جارجیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
امریکی ریاست جارجیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق جارجیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔
جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
جس کی اپنی عمر بھی اسکول کے بچوں جتنی ہے تاہم حملہ آور کا اسکول سے تعلق واضح نہ ہوسکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر بائیڈن کو جارجیا میں فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ دی گئی ہے۔
دوسری جانب فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد بیرو کاؤنٹی کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
اور سیکیورٹی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں