“اسلام آباد: حج پالیسی 2025 کے انتظامات اور سعودی ہدایات پر بریفنگ”
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا مسودہ تیار کر لیا، درخواستوں کی وصولی کا اعلان کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ذوالفقار حیدر نے کہا ہے کہ سعودی ہدایات کے مطابق حج انتظامات ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
پاکستانی عازمین حج کی جسمانی صحت کو مطلوبہ معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
سعودی ڈپٹی وزیر حج ڈاکٹر بدر نے سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر سے مشاورتی اجلاس میں بریفنگ دی ۔
عازمینِ حج کی آسانی کیلئےسعودی پاک بین الوزارتی رابطے مزید موثر اور تیز تر کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔
مشاورتی اجلاس میں گزشتہ حج انتظامات سمیت حج 2025 کی تیاری اور سعودی تعلیمات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاعر مقدسہ میں بلا اجازت داخلے اور غیر قانونی حج کی ممانعت پر موثر آگاہی پر اتفاق کیا گیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں