آئینی ترامیم پر ڈیڈ لاک، خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
جہاں آئینی ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک ہے۔
خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔
اورساڑھے 3 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد بے نتیجہ ختم ہوا ۔
اور آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا اور حکومت اجلاس میں اپوزیشن کو قائل کرنے میں ناکام رہی۔
حکومت نے اجلاس میں مجوزہ ترمیم کے اہم نکات پیش کیے لیکن مسودہ نہیں دیا گیا۔
جس پر اپوزیشن نے کہا کہ مسودہ سامنے آنے تک کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں مشاورت جاری ہے۔
جب تک کابینہ ڈرافٹ منظور نہیں کرتی تب تک نہیں دے سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر متفقہ فیصلہ ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں