“سردیوں میں گیس کی قیمتیں مستحکم رہیں گی، وزیر پیٹرولیم کی وضاحت”
رواں سال سردیوں میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے حکومت کی چار، پانچ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
اس موسم سرما میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ مختلف ٹیمیں بجلی کی قیمتوں، جینکو، سرکلر ڈیٹ اور صلاحیت کی ادائیگی پر کام کر رہی ہیں۔
امید ہے کہ جو پیکج لایا جائے گا اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گیس سپلائی کے حوالے سے سردیوں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔
سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے پر کام جاری ہے۔
اگربجلی قیمتیں کم کرکےگیس کی قیمتیں بڑھائیں توسردیوں میں بجلی کھپت بڑھ سکتی ہے۔
رواں سال سردیوں میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔
ریکوڈک پر جلد مثبت خبر آئے گی۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر اٹھارہ ارب کے جرمانےکی بات درست نہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہے، صوبے کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔
فرنٹیئرریجن میں سب کمپنیوں کو طے شدہ طریقے کے تحت سیکیورٹی دی جاتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں