لبنان: پیجرز پھٹنے سے 8 افراد شہید، ڈھائی ہزار سے زائد زخمی

حزب اللہ کارکن اور ایرانی سفیر سمیت لبنان میں پیجرز پھٹنے سے جانی نقصان

لبنان: پیجرز پھٹنے سے 8 افراد شہید، ایرانی سفیر، حزب اللہ کے کارکنوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد زخمی
لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے 8 افراد شہید ہوگئے۔
جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد مارے گئے جبکہ 2 ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
زخمیوں میں سے 200 افرادکی حالت نازک بتائی گئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ زخمی افراد کو بازوؤں، ٹانگوں اور چہرے پر شدید زخم آئے۔
قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ لبنان بھر میں بات چیت کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائس پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور طبی عملے سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں