مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہوسکیں، نواز شریف لاہور روانہ
مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہوسکیں، نواز شریف لاہور روانہ
میاں محمد نواز شریف مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ لاہور روانہ ہوگئے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔
تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
اور ایوان میں مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہوسکیں۔
اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی۔
اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم اجلاس ملتوی ہونے کے بعد صدر مسلم لیگ ن نواز شریف دوبارہ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی صورت میں نوازشریف آج پیر کو دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں