“چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اعلان: گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے”
گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کیسز میں شفافیت آئی ہے۔
پہلے بینچ کو دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہوگا۔
اب یہ قسمت کی بات ہے کہ کس کا معاملہ کہاں ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا عدالتی سال منا رہے ہیں۔
فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے۔
کیس پر جتنی تنقید کرنی ہے کریں ذاتیات پر نہ جائیں، مثبت دلائل دیں سراہیں گے، ۔
مفروضوں یا ذرائع پر بات کرنے کی ضروت نہیں، کیس کا فیصلہ مفروضوں پر نہیں شواہد اور ثبوت پر ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہو گا۔
اب توخود مجھے بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میرے دائیں بائیں جانب کون سے ججز کیس سنیں گے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے ذریعے ہی مقدمے لگائے جاتے ہیں۔
ہر جج کا کوئی نہ کوئی رجحان ضرور ہوتا ہے، اتنا تعین ہوجاتاہے کہ فلاں جج کے پاس کیس لگا تو پراسیکیوشن کا وزن کیا ہوگا، اب یہ کسی کی قسمت ہے کہ کس کا کیس کہاں لگ گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں