علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر عمران خان کی تنقید
علی امین جوش خطابت میں کچھ زیادہ بول گئے، عمران خان
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق جو کہا وہ نامناسب تھا۔
علی امین جوش خطابت میں کچھ زیادہ بول گئے تھے، ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
صحافی جس طرح رپورٹنگ کررہے ہیں وہ جہاد ہے۔
علی امین گنڈا پور کے بیان پر صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے احتجاج کیا۔
جس پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
عمران خان نے کہا کہ علی امین جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
پہلے بھی کہہ چکا ہوں جس دباؤ میں صحافی رپورٹنگ کررہے ہیں، یہ جہاد ہے۔
علی امین کے الفاظ نامناسب تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ میں علی امین گنڈ اپور کی تقریر کے ہر لفظ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
جس پر عمران خان نے کہا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ علی امین نے صحافیوں کے بارے میں کوئی گفتگو کی ہے۔
، اب آپ نے مجھے ساری بات بتا دی ہے میں کہہ رہا ہوں کہ آپ جہاد کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں