ایکس (ٹوئیٹر) سروس کی بحالی کے بعد ایک گھنٹے میں بند ہونے کی خبریں
7 ماہ بعد ایکس(ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد بند
پاکستان میں ایکس( ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا کہ ایکس کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔
تاہم، پاکستان میں اس وقت کی صورتحال کے مطابق ایکس ڈاٹ کام تمام ڈیسک ٹاپ کمپوٹرز اور موبائل فونز پر بغیر کسی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے چل رہا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی اے کے وکیل احسن امام نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس درخواست میں وکیل ہوں اس میں ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں