والد کی وفات پر ملائکہ اروڑا کا بیان: خاندان کو گہرے صدمے کا سامنا
والد کی وفات ‘خاندان صدمے میں ہے: ملائکہ اروڑا
بالی وڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کی جانب سے والد ‘انیل مہتا‘ کی مبینہ خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کیا جانے والا پہلا پیغام وائرل ہوگیا ہے ۔
اداکارہ ملائکہ اروڑا آج صبح والد کے انتقال کے بعد پونے سے ممبئی پہنچی تھیں ۔
جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ملائکہ کو نم آنکھوں کے ساتھ گہرے رنج میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ ‘انیل مہتا کی جانب سے خودکشی سے قبل آخری فون کال اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اور امرتا کو کی گئی تھی۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ‘تھک گئے ہیں‘ جس کے بعد ملائکہ کے سوتیلے والد کی خودکشی کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی۔
بالی وڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کی جانب سے والد کے انتقال کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پہلی پوسٹ جاری کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ملائکہ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا گیا کہ ’والد کی وفات کے بعد ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، ۔
ہمیں اپنے پیارے والد انیل مہتا کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے ۔
کیونکہ وہ ایک نرم مزاج دادا، پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔
ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے۔
اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں