“پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان: کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ”
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مہنگا
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام دوبارہ پٹری پر آنے کی خبر پر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔
جبکہ 100 انڈیکس 491 پوائنٹس بڑھ کر 78 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ کے تجارتی حجم میں گزشتہ روز کے مقابلے میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
اور صرف ورلڈ کال کے شیئرز میں 23 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں آج 17.5 ارب روپے مالیت کے 97 کروڑ شیئرز کی اہم ٹریڈنگ ہوئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔
اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں