پشاور میں جرمانوں کی وصولی کا ڈیجیٹل طریقہ کار شروع
خیبر پختونخوا میں جرمانوں کی وصولی کا آن لائن نظام متعارف
خیبر پختونخوا حکومت نے جرمانوں کی وصولی کا آن لائن نظام متعارف کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے “ڈیجیٹل محاصل” کے نام سے ای فائنز پورٹل کا اجرا کیا۔
اور ابتدائی طور پر پورٹل کا اجراء ضلع پشاور سے کیا گیا ہے جسے بعد میں دیگر تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
ابتداء میں ضلعی انتظامیہ کے ماتحت تمام محکمے اور ادارے اس پورٹل کے ذریعے جرمانوں کی وصولی کریں گے۔
بعد ازاں اس میں ٹیکسز اور دیگر ریونیو کے عمل کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ پورٹل جرمانے عائد اور وصول کرنے کا ایک یکساں اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو آف لائن بھی کام کرے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں