آئیوری کوسٹ کی ٹیم 7 رنز پر ڈھیر، ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ
ٹی 20 کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر
آئیوری کوسٹ کی ٹیم ٹی 20 فارمیٹ کی تاریخ کے کم ترین اسکور 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٓئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر میں مغربی افریقا کے ملک آئیوری کوسٹ کی ٹیم نے لاگوس میں نائیجیریا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور کا نیا ریکارڈ بنایا۔
ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں نائیجیریا نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔
جس کے جواب میں آئیوری کوسٹ 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 7 بیٹرز کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔
میچ میں آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں