تمام موٹروے آج رات 8 بجے سے بند، لاہور، اسلام آباد اور ملتان راستے متاثر
آج رات 8 بجے سے تمام موٹر وے بند کرنے کا فیصلہ
آج رات 8 بجے سے تمام موٹرویز مرمتی وجوہات کی بنیاد پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
موٹر وپولیس کے مطابق پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد موٹروے مکمل بند ہوگی،۔
پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے بھی بند رہے گی ۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ تا لاہور ایم گیارہ ، ایم 14 موٹر وے ڈی آئی خان سے ہکلہ تک بند رہے گی۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر بند کیا جارہاہے جو کہ تاحکم ثانی بند رہیں گی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں