اسٹیٹ بینک کا تجارتی خسارے کا ڈیٹا: 11 سال کی کم ترین سطح

اسٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی خسارہ اور برآمدات میں بہتری

اسٹیٹ بینک نے ملکی تجارتی خسارے کا ڈیٹا جاری کر دیا
اسٹیٹ بینک نے درآمدات، برآمدات اور تجارتی خسارے کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 11 سال کی کم ترین سطح پرآگیا۔
اکتوبر میں ملکی تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اکتوبر میں درآمدات 8 فیصد کم ہو کر 4.5 ارب ڈالر رہیں۔
، اکتوبر میں برآمدات کا مالی حجم 11 فیصد بڑھ کر 3 ارب ڈالر رہا۔
اکتوبرمیں ملکی تجارتی خسارہ 31 فیصد کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر رہا،۔
جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 فیصد کم ہو کر 7 ارب ڈالر رہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں