پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت 3 مرلہ پلاٹ سکیم کا اعلان، 800 گھر آخری مراحل میں

مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت 3 مرلہ پلاٹ سکیم کا آغاز کرنے کی منظوری دی

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔
جس میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
50 ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔
اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 20 ہزار 900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروادیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں