بلاول بھٹو زرداری کا حکومت پر وار: گورنر راج اور سیاسی پابندیوں پر تحفظات کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد عوام کے سامنے ہے: بلاول بھٹو کا خطاب

پارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں اور یہ اسلام آباد میں 100 لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں: بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے گورنر راج یا کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا ہم سے نہیں پوچھا۔
پیپلزپارٹی کےسامنے مؤقف رکھا جائےگا تو کوشش کریں گے کہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہو۔
پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں اجتماعات سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ تین نسلوں کی جدوجہد کے بعد آج بھی پیپلزپارٹی ملک کےکونےکونےمیں موجودہے، ۔
پیپلز پارٹی کی جدوجہد عوام کے سامنے ہے، قائد عوام شہید بھٹونےعوام دوست معاشی پالیسی دلوائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے کچھ حکومت کے لوگ گورنر راج یا کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔
حکومت نے گورنر راج یا کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا ہم سے نہیں پوچھا۔
پیپلزپارٹی کےسامنے مؤقف رکھا جائےگا تو کوشش کریں گے کہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہو،۔
اپوزیشن اور حکومت میں اس وقت کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں