“بیلاروس کا 68 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وزیر داخلہ نے استقبال کیا”
بیلاروس کا 68 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے دورہ پاکستان سے قبل 68 رکنی بیلاروسی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
جن کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا۔
بیلاروس کے صدر کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
جبکہ ان کی آمد سے قبل 68 رکنی بیلاروسی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ائیرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام نے مہمان وفد کا استقبال کیا ۔
جبکہ وفد میں 8 وزرا سمیت 25 رکنی وزارتی نمائندے شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق 68 رکنی وفد میں 43 رکنی تجارتی عہدیداران شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں