“وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان: بیلاروس کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے”

“پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات: وزیراعظم کا معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کا عزم”

بیلاروس کیساتھ معاہدوں کوعملی جامہ پہنائیں گے : وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
بیلاروس کےساتھ معاہدوں کوفوری عملی جامہ پہنائیں گے۔
بیلا روس کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر لوکاشینکو اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
8 سال کے وقفے کے بعد صدر لوکاشینکو کا دورۂ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر لوکاشینکو کی آمد پاکستان اور عوام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی،۔
پاکستان کے عوام بیلا روس کو اپنا قریبی دوست سمجھتے ہیں اور ان کے تعاون پر مشکور اور قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
صدر لوکا شینکو کے لیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، صدر لوکاشینکو اور وفد کے ساتھ بہت اہم معاملات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون آگے بڑھائیں گے،۔
دونوں ممالک مستقبل کےلائحہ عمل کےلیے سنجیدگی سے مل بیٹھیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں