تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں ہو رہی : عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ’کبھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ بات کریں گے۔
کبھی کہتے ہیں حکومت کے علاوہ بات کریں گے، اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل میں صرف ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا ہے۔
عدالت عالیہ کے احکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کا احتجاج، ریلی، دھرنا وغیرہ کرنا غیر قانونی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ واضح کردوں کہ ’‘ جو کوئی بھی اسلام آباد احتجاج کرنے آئے گا، گرفتار ہوگا، مقدمات قائم کئے جائیں گے۔
کسی کو بے امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی’’ ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احکام آنے کے بعد خواہ عام شہری احتجاج کے لیے آئیں۔
یا خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران و ملازمین، کسی کیساتھ کوئی رعایت اس بار نہیں کی جائے گی۔
پروموشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کون کون سے افسران احتجاج یا دھرنوں میں شریک ہوئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں