وزیر توانائی کا کہنا ہے: سستی بجلی سے معیشت کی ترقی جاری رہے گی
کوشش ہے سستی بجلی سے معاشی سرگرمی جاری رہے، وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی سہولت پیکج کے تحت معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
، لوگ سردیوں میں مہنگی گیس کی بجائے بجلی پر اپنی ضروریات پوری کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا بجلی کی قیمت کم کریں گے۔
اور قیمت کم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا ایک اور سنگ میل عبورکیا ۔
اور بجلی کے اضافی استعمال پر صارفین کو ریلیف کا فیصلہ ہوا،۔
صارفین اور انڈسٹری کو 26 روپے تک اضافی استعمال پر ریلیف دیا گیا۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے سستی بجلی سے معاشی سرگرمی جاری رہے۔
اور ہر سال 6 ماہ کیلئے ایسا پیکج لے کرآئیں، ہمارا خیال تھا ہم ونٹر پیکج کو 31 مارچ تک کرسکیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں