“سعودی عرب غیر ملکیوں کو پھانسی: 2023 میں سزائے موت میں غیر معمولی اضافہ”
سعودی عرب ‘ رواں سال 100 سے زائد غیر ملکیوں کو پھانسی
سعودی عرب رواں سال اب تک 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت دے چکا ہے۔
جن میں سے زیادہ تر منشیات سے متعلق جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔
جو اس بڑے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے جسے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے ’غیر معمولی‘ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2023 اور 2022 کے اعداد و شمار سے تقریباً تین گنا ہے۔
جن میں سعودی حکام نے ہر سال مختلف جرائم کے مرتکب ہونے والے 34 غیر ملکیوں کو سزائے موت دی تھی۔
اس سال سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں پاکستان سے 21، یمن سے 20، شام سے 14، نائیجیریا سے 10، مصر سے 9، اردن سے 8 اور ایتھوپیا سے 7 افراد شامل ہیں۔
سوڈان، بھارت اور افغانستان سے بھی 3، 3 جبکہ سری لنکا، اریٹیریا اور فلپائن سے ایک، ایک شہری سزائے موت پانے والوں میں شامل تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں