“سیکورٹی خدشات والے علاقوں میں انٹرنیٹ بندش کا تعین حالات کی بنیاد پر کیا جائے گا”
سیکورٹی خدشات والے علاقوں میں انٹرنیٹ بندش کا تعین حالات دیکھ کر کیا جائےگا: وزارت داخلہ
وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹرنیٹ صرف ان علاقوں میں جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں ، حالات کا تعین کرتے ہوئے بند کیا جائے گا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سیکورٹی خدشات والے علاقوں میں انٹرنیٹ بندش کا تعین حالات دیکھ کر کیا جائےگا۔
باقی علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس معمول کےمطابق چلتی رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور نیکٹا کی جانب سے جاری دہشتگردی کے الرٹ کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد سے اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تاہم موبائل فون سروس کھلی رہے گی لیکن انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی ۔
موبائل فون کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا ہے ، یہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں