شاہد اسلم کو وائٹ بال ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
سابق کرکٹرشاہد اسلم کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ
سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے بعد پی سی بی نے ایک اورملکی کوچ کی وائٹ بال ٹیم کے ساتھ تقرری کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آسٹریلیامیں بیٹنگ لائن کی خامیوں کودیکھنے کےبعداب شاہد اسلم کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔
وائٹ بال ٹیم کےساتھ پہلی بار بیٹنگ کوچ کا بھی تقرر کیاجارہا ہے۔
، اس سے پہلے اظہرمحمود معاون کوچ کےطور پرگیری کرسٹن کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے۔
شاہد اسلم کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے،۔
وہ ماضی میں کئی بار پاکستان ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا حصہ رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں