“غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن، پی ٹی اے نے 30 نومبر تک مہلت دی”
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد: پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں ۔
اور غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں