ن لیگ سے اتحاد صرف مجبوری ہے، وزیراعلیٰ سے مشاورت نہ ہونے کا شکوہ :گورنر پنجاب
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حید ر خان کا کہنا تھا کہ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے۔
اصولی طور پر وزیراعلیٰ کو گورنر کے پاس آنا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود میں خود وزیراعلیٰ سے ملنے گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو باور کروایا کہ بطور اتحادی میری طرف سے آپ کو کوئی گلہ نہیں ہو گا ،۔
ہم صرف چاہتے ہیں چیزیں میرٹ پر ہوں اور بطور اتحادی مشاورت کی جائے، چھ ماہ ہو گئے ہیں۔
لیکن آج تک وزیراعلیٰ نے فون کیا اور نہ ہی کبھی مشاورت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں