دانیال چوہدری کا پی ٹی آئی کے جلسے پر سخت بیان

پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ سیاسی موت ہے، دانیال چوہدری کا بیان

پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ انکی سیاسی موت ہے، دانیال چوہدری
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ انکی سیاسی موت ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کے وقت انہوں نے ملک بند کرنے کی پوری کوشش کی۔
انہوں نے ایک بیان سے پی آئی اے کو ویران بس بنادیا۔
اس طرح کے بیان سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دعائیں کررہی تھی آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو،۔
پہلی بار ہوا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم چل رہی ہے، پہلی بار اسٹاک مارکیٹ 95،96 انڈیکس پر پہنچ چکی ہے۔
پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے والوں کے ہاتھ توڑے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں