“حج 2025 کے کرایے میں کمی: پاکستان نے حجاج کے لیے 50 ڈالر کم کرائے”
حج سستا کرنے میں پہلی کامیابی، کرایے میں 50 ڈالر کی کمی
وزرات مذہبی امور حج 2025 کو سستا کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں اسے پہلی کامیابی مل گئی ہے ۔
جس میں اس نے حجاج کے لیے کرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی کرالی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حجاج کرام کو اب فضائی سفر پر 50 ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے۔
گزشتہ برس وزرات مذہبی امور نے ہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال وزرات مذہبی امور نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سے 800 ڈالر فی حاجی کرایہ طے کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے۔
سعودی ایئر لائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لے کر روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ ایئر سیال کے ذریعے 3500، ایئر بلیو کے ذریعے 7 ہزار 300 جب کہ سرین ایئر کے ذریعے 7 ہزار 500 مسافر حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں